دولت شہرت تھی مگر اولاد نہیں ہو رہی تھی ۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی میں پیش آنے والے چند ایسے واقعات، جس نے سب کو حیران کر دیا

image

سوشل میڈیا پر اکثر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی معلومات موجود ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی چند مشہور شخصیات سے متعلق بتائیں گے۔

عمران ریاض خان:

مشہور اینکر اور صحافی عمران ریاض خان ویسے تو پاکستانی میڈیا پر اپنے شو کی بنا پر جانے جاتے ہیں، تاہم ان دنوں ان کی شہرت سوشل میڈیا پر کافی ہو رہی ہے۔

پُر اعتماد لہجے اور حوصلہ مند ہونے کی وجہ سے عمران ریاض نے نہ صرف صارفین کی دلچسپی سمیٹی بلکہ ناقدین کو بھی حیران کر دیا۔ لیکن سب سے مشکل لمحہ ان کے لیے وہ تھا، جب ان کے دوست اور بھائی ارشد شریف کو شہید کیا تھا، دوست کی شہادت پر جب عمران ارشد کی والدہ کے پاس گئے تو نظریں تک نہیں ملا پا رہے تھے۔

کیونکہ کہیں عمران کی آنکھوں میں موجود تکلیف دیکھ کر بوڑھی والدہ کا حوصلہ نہ ٹوٹ جائے، لیکن جس طرح عمران نے ارشد کی والدہ کو سنبھالا، اس نے سچ مچ اس بات کو ثابت کر دیا کہ دوست ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان:

مشہور سیاستدان فردوس عاشق اعوان اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، ان کی زندگی میں ان کی بیٹی کی حیثیت ایسے ہی جیسے کہ زندہ رہنے کے لیے آکسیجن۔

فردوس عاشق اعوان نہ صرف بیٹی کو سپورٹ کرتی ہیں، بلکہ بیٹی کو میڈیکل کی تعلیم دلانے میں بھی خوب سپورٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

بیٹی مناہل کہتی ہیں کہ انہوں نے کچھ کوائلٹیز امی کی لی ہیں جبکہ کچھ وہ میڈیکل سے سیکھ رہی ہیں۔ ہمارے دشمن بھی ہیں لیکن ہمارے ساتھ عوام ہے۔ ہر عید پر والدہ ساتھ ہوتی ہیں لیکن مصروفیت کی وجہ سے والدہ کے ساتھ زیادہ وقت نہیں بتا پاتے۔

نیتا امبانی:

مشہور بھارتی امبانی فیملی کا شمار ایشیاء کے مشہور گھرانوں میں ہوتا ہے، لیکن شہرت عزت اور پیسے کے باوجود اس گھرانے پر اس وقت مشکل آن پہنچی تھی، جب انہیں یہ خبر پتہ کہ چھوٹی بہو نیتا امبانی کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔

اس خبر نے خود نیتا کو بھی پریشان کر دیا تھا، کیونکہ نیتا کو بچپن ہی سے بچوں سے بے حد لگاؤ تھا، لیکن بے اولاد ہونے کا دکھ ان سے سہن نہیں ہو رہا تھا۔

ایسے میں ان سہیلی اور ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ نے ان کی مدد کی اور انہیں سائنس کی ای وی ایف طریقے کے تحت ماں بننے کی تجویز دی۔ اور پھر شادی کے 7 سال بعد نیتا امبانی جڑواں بچوں کی ماں بنیں۔

بڑے بیٹے آکاش اور ایشا اسی عمل کے ذریعے اس دنیا میں آئے، جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا آننت قدرتی طریقے سے دنیا میں آیا۔

شاہد آفریدی:

مشہور اداکار شاہد آفریدی بھی اگرچہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی مشہور ہیں، کہ ان کی بیٹیاں ان کا فخر ہیں اور وہ انہیں اپنے لیے خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

تاہم شاہد آفریدی کی زندگی میں ان کے والدین کی نصیحت اور پیار و محبت ان پر غالب آ جاتا ہے۔ لیکن والد کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کر کے وہ آج بھی خاموش ضرور ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ والد کا اپنا کاروبار ڈوب چکا تھا، جس کے بعد والد کا سہارا اولاد ہی بنی۔

چاہے شاہد آفریدی ہوں یا پھر ان کے دیگر بھائی، سب والد کا بازو بن کر سامنے آئے، یہی وجہ ہے کہ شاہد آفریدی اپنے والدین کافی قریب تھے۔

تابش ہاشمی:

تابش ہاشمی کا شمار بھی اب پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے، تاہم کراچی سے تعلق رکھنے والے تابش ہاشمی کوئی سونے کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوئے تھے، بلکہ ایک عام سے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے دور کو قریب سے دیکھنے والے تابش ہاشمی کی زندگی اس وقت بدل گئی تھی جب ان کے والد کا انتقال ہوا تھا۔

چونکہ والد کا انتقال کینسر سے ہوا تھا، یہی وجہ تھی کہ تابش ہاشمی بتاتے ہیں کہ کینسر کے مریض کے ساتھ رہنا خود کے لیے بھی چیلنچ ہوتا ہے۔ جبکہ تکلیف اس لیے بھی تھی کہ والد سے کافی قربت تھی، اور جب والد کو ہی تکلیف میں دیکھا تو تابش سے بھی رہا نہیں جا رہا تھا۔

والد پر منحصر رہنے والا یہ نوجوان دراصل اس بات پر بھی خوشی محسوس کرتا تھا، کہ میرے والد آج تک مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.