مجھے ماں کے ساتھ ہی دفنا دو ۔۔ والدین کی موت پر غم سے نڈھال مشہور شخصیات جو پوری طرح ٹوٹ گئیں تھی، دیکھئے قبرستان سے روتے ہوئے ویڈیو

image

حقیقی معنوں میں والدین ہی ہماری دنیا ہوتے ہیں جن کے جانے کے بعد دنیا بے رنگ اور بے معنی نظر آتی ہے۔ اللہ نے والدین کے رشتے کو اہم رتبہ دیا ہے اور اتنا خاص اس رشتے کو بنایا ہے کہ اس کے بغیر ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔

اس کی مثال ایسی ہے کہ جب ہم اپنے گھر میں داخل ہوتے ہیں تو پہلا سوال گھر میں داخل ہوتے ہی یہ ہوتا ہے کہ ماں کہاں ہے؟ اور جب کوئی بھی مشکل آن پڑتی ہے تو سب سے پہلے باپ کو پکارا جاتا ہے جو ہمیں سایہ اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ والدین کا احساس صرف انہیں کو ہوسکتا ہے جو اس نعمت سے محروم ہیں۔

مشہور شوبز سیلیبریٹیز بھی ایسی ہیں جنہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا جن کے بارے میں آج ہم بات کریں گے اور ان کا درد جانیں گے۔

1- یاسر شامی

مشہور اینکر یاسر شامی کی والدہ نسرین بی بی حال ہی میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ یاسر شامی اپنی والدہ کی وفات پر پوری طرح ٹوٹ گئے تھے اور اتنے غؐگین تھے کہ انہیں دفناتے وقت یہ کہنے لگے کہ مجھے بھی میری والدہ کے ساتھ دفن کردو۔ محبت ہو تو ایسی کیونکہ یاسر شامی اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے تھے اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے تھے۔ والدہ کی وفات پر یاسر شامی کتنے افسرہ تھے نیچے ویڈیو میں دیکھیں۔

2- شاہ رخ خان

مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے دل میں کون راج کرتا ہے کیا آپ جانتے ہیں؟ شاہ رخ خان کے دل میں ایک ہی ہستی راج کرتی ہے اور وہ ان کی والد مرحوم تھے۔ شاہ رخ خان اکثر پروگراموں میں اپنی والد کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔ شاہ رخ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے والد کو کینسر تھا، ایک دن ہم انہیں اسپتال سے گھر لے آئے۔ انہوں نے مجھ سے آئس کریم مانگی اور انہوں نے وہ آئس کریم کینسر کا شکار ہونے کے 8 ماہ بعد مانگی تھی۔ ہمیں لگا کہ والد کھا پی رہے ہیں تو وہ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ میں سونے چلا گیا تو میری والدہ نے آکر مجھے جگایا کہ اور کہا کہ والد اسپتال میں ایڈمٹ ہوچکے ہیں۔

شاہ رخ خان نے والد سے آخری ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب اپنے والد کو دیکھنے کو اسپتال پہنچا تو ان کے پیروں کا ہاتھ لگایا جو بہت ٹھنڈے ہو رہے تھے اور اسی وقت والد دنیا سے چلے گئے۔

3- ندا یاسر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر جب کبھی والدہ کا ذکر بھی کرتی ہیں تو ان کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔ ندا یاسر بھی دیگر شخصیات کی طرح اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی تھیں اور ان کی وفات پر ٹوٹ چکی تھیں۔ ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے اپنی والدہ کی وفات کا وقت بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو اس وقت وہ ان کے پاس نہیں تھیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی امّی کے آخری وقت میں ان کے پاس نہیں پہنچ سکی یہ بات مجھے ساری زندگی سوئی کی طرح چُبھتی رہے گی۔ دیکھئے ویڈیو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.