بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

image

لاہور: پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، اس کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے۔

ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں۔

بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021ء میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.