دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی مالی مدد کا خیرمقدم کرتے ہیں: آئی ایم ایف

image

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سنیچر کو ایک بیان میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر نے کہا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف سٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ  آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور ادارہ جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کی راہ ہموار ہو۔

قبل ازیں جمعے کو پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ کو تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کو دو طرفہ مالی تعاون کے تحت ایک ارب ڈالر دیں گے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سٹیٹ بینک اب متحدہ عرب امارات کے حکام سے ڈیپازٹ لینے کے لیے ضروری دستاویزات مکمل کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے منظور کیے گئے قرض میں سے 30 کروڑ ڈالر کی قسط بھی موصول ہو رہی ہے۔

اس سے قبل انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا تھا کہ ان کا ادارہ پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے ساتھ موجودہ پروگرام مکمل کرنے کے لیے اضافی مالی مدد کی یقین دہانیوں کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.