کور کمانڈر کانفرنس، ’فوج آئینی ذمہ داریاں نبھانے کا عزم رکھتی ہے‘

image

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’عسکری قیادت چینلجز سے پوری طرح آگاہ ہے اور وہ عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا کا عزم رکھتی ہے۔‘

سنیچر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 257 ویں کور کمانڈرز چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی جبکہ خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی افواج اپنے اندرونی و بیرونی خطرات کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی سرحدی علاقوں میں آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے لیے ضروری ہے کہ حکومت اور قوم مشترکہ موقف اپنائے جبکہ حکومت نے انسداد دہشت گردی مہم کی منظوری بھی دی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فورم کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اہداف کے حصول کے لیے مکمل عزم کی یقین دہائی بھی کرائی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.