پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار، ’سب لندن پلان کا حصہ ہے‘

image
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ پارٹی کے سندھ کے صدر علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

سنیچر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے علی زیدی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

علی زیدی کے خلاف مقدمہ ضلع ملیر کے تھانہ ابراھیم حیدری میں درج ہے۔ مقدمے میں مدعی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’علی زیدی نے پراپرٹی کے عوض پیسے وصول کیے لیکن نہ پراپرٹی دی گئی اور نا ہی پیسے واپس کیے گئے ہیں۔‘

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمے میں دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔ تاہم اب تک پولیس کی جانب سے باقاعدہ گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ایک اور سینیئر رہنما علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ سب لندن پلان کا منصوبہ ہے جہاں نواز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی کہ پی ٹی آئی کو کچل دیا جائے گا۔‘

Strongly condemn arrest of another of our senior leaders, Ali Zaidi from Karachi. All part of the London Plan where Nawaz given assurances PTI would be crushed. Over 3000 PTI workers arrested, abducted, terrorised. Ali Amin & now Ali Zaidi abducted. A new plan underway for more

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2023

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کا انتقام قرار دیا ہے۔

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت نے ایک جعلی مقدمے میں علی زیدی کو گرفتار کیا ہے۔ علی زیدی سابق وفاقی وزیر ہیں، انہیں بے دردی سے پولیس نے گھسیٹتے ہوئے دفتر سے گرفتار کیا ہے۔ ‘

آفتاب صدیقی نے کہا کہ ’ایسا برتاؤ تو پولیس نے کبھی عزیر بلوچ کے ساتھ نہیں کیا جیسا علی زیدی کے ساتھ کیا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی زیدی کی گرفتاری پر انصاف ہاؤس میں ایم اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس کے بعد قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.