43 سال کی عمر میں نومولود بچوں کو ہاتھ میں لیا۔۔ اداکارہ فرح خان کو شادی کے بعد بھاگنے کا خیال کیوں آیا تھا؟ دلچسپ معلومات

image

مشہور بھارتی اداکارہ، پروڈیوسر اور کرویگرافر فرح خان بھی بالی ووڈ پر خوب راج کر چکی ہیں، ان دنوں بھی اگرچہ وہ اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

فرح خان مشہور پروڈیوسر ساجد خان کی بہن ہیں، تاہم اس سب میں ان کی شادی اور ان کے شوہر بھی کافی چرچہ میں رہتے ہیں، لیکن ان کی اپنی پہچان انہیں سب میں دلچسپ بنا دیتی ہے۔

ڈائرکٹر کے طور پر کام کرنے والے فرح خان نے بومن ایرانی کے ہمراہ فلم بھی کی ہے، جس میں وہ لیڈ اداکارہ کے طورپر دکھائی دیں، دوسری جانب اکشے کمار کی فلم میں بھی فرح خان دکھائی دیں، ساتھ فلم کو ڈائریکٹ بھی کیا۔

لیکن 2004 میں جب اچانک فلم میکر شریش کمار سے فرح خان نے شادی کی، تو وہ وقت میڈیا کے لیے بھی حیران کن تھا، کیونکہ اداکارہ نے اس حوالے سے کسی بتایا ہی نہیں تھا۔

اپنی شادی سے متعلق فرح بتاتی ہیں کہ شادی کے پہلے سال تو اس حد تک پریشانی اور مشکلات کا شکار ہو گئی تھی کہ دل چاہ رہا ہے، کہ شادی چھوڑ چھاڑ کر بھاگ جاؤں، دراصل فرح کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی کس حد تک خراب ہو جائے گی۔

لیکن شادی کے سنبھلتے ہی اداکارہ نے سب سے پہلے کیرئیر پر ایک بار پھر توجہ دی اور اسے سنبھالنے کی کوشش کی، جس میں وہ کامیاب ہو گئیں تھیں۔ جبکہ فرح خان کے والد کامران خان خود بھی فلم میکر تھے، تاہم ان کی والدہ میناکا ایرانی پارسی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔

فرح خان کے بچوں سے متعلق بھی بھارتی سوشل میڈیا پر کافی خبریں وائرل رہی ہیں، جس پر انہوں نے ایک مرتبہ تو کہہ ہی دیا تھا کہ میرے تینوں بچے آئی وی ایف کے ذریعے ہوئے ہیں، انہیں کوئی پیزا مین چھوڑ کر نہیں گیا۔

ایک موقع پر فرح کا کہنا تھا کہ میں فخریہ طور پر کہہ سکتی ہوں کہ میرے بچے آئی وی ایف کے ذریعے پیدا ہوئے، 43 سال کی عمر میں میرے ہاتھوں میں نومولود بچے تھے، بچوں سے متعلق سوال پر اکثر فرح کا رویہ کچھ اس طرح بدل جاتا ہے، کہ وہ دوبارہ رپورٹر کی طرف دیکھتی تک نہیں ہیں۔

واضح رہے فرح خان کی بہترین اور سب سے خاص دوست کوئی اور نہیں بلکہ ثانیہ مرزا ہیں، جن کے ساتھ وہ اکثر لمحات بتاتی بھی دکھائی دی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.