نوجوان ہوا میں اڑنے لگا۔۔ چھوٹی سی غلطی کرنے والے نوجوان کی گردن کیسے مڑ گئی؟ ویڈیو وائرل

image

اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیو سب کو خوب حیران کر جاتی ہیں، کچھ تو پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی لمحے کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں جم کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

عام طور پر نوجوان جم میں باڈی بلڈنگ کی غرض سے آتے ہیں، اور کچھ تو اس حد تک ان سب چیزوں سے ناآشنا ہوتے ہیں کہ اپنے ساتھ ہی کچھ بُرا کر لیتے ہیں۔

ظاہر ہے، وزنی اور بھاری ڈمبلز کو اٹھانا آسان نہیں ہوتا ہے، ان کو اٹھانے کے لیے اور جم میں موجود چیزوں کو استعمال کرنے کے لیے بھی خاص تکنیک چاہیے ہوتی ہے۔

ایک ایسے ہی جم کی ویڈیو نے صارفین کو حیران کر دیا، جب ایک نوجوان ڈمبلز ہاتھوں میں اٹھائے بینچ کی طرف بڑھا، پُل ڈاؤن ایکسر سائز کی خاطر جیسے ہی پوزیشن لینے کے لیے نوجوان نیچے کوہوا۔

تو بینچ کا حصہ بھی نیچے کو ہو گیا، جس سے نوجوان ایک لمحے کو ہوا میں اڑا اور پھر منہ کے بل زمین پر آ گرا، اس سب میں گردن کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا، جبکہ ہڈی بھی ٹوٹ سکتی تھی۔

دراصل بینچ میں ایک لاک ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی جگہ سے ہلتی نہیں ہے، عین ممکن ہے کہ بینچ کا لاک صحیح طرح نہ لگایا گیا ہو۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.