روسی خام تیل کو پاکستان پہنچنے میں مزید 10 دن لگیں گے

image

روس سے پاکستان کے لئے ایک لاکھ ٹن خام تیل لانے والا بحری جہاز پچھلے ہفتے مصر تک پہنچ گیا جہاں وہ سویز کینال سے گزرنے کے لئے بحری جہازوں کی لمبی قطار میں ہے اور یہ بحری جہاز بحر روم سے گزر کر بحر احمر پنچنے کی تیاری کرے گا جو بعد ازاں پاکستانی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچے گا۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری افسر نے بتایا ہے کہ سویز کینال یورپ اور ایشیاء کے مابین تجارت کے لئے نہایت مصروف گزرگاہ ہے۔

پاکستان خام تیل لانے والا بحری جہاز عمان میں بھی ٹھہرے گا جو ایک چھوٹے بحری جہاز میں پچاس ہزار ٹن خام تیل کراچی کی بندر گاہ پورٹ قاسم لائے گا۔

یہی چھوٹا بحری جہاز بقیہ پچاس ہزار ٹن خام تیل پاکستان لائے گا جس میں تقریبا 10 دن لگیں گے۔

روس سے آنے والے خام تیل کو پاکستان ریفائنری میں ریفائن کیا جائے گا اور اسے قابل استعمال بنائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.