یاد گار شہدا کو نقصان پہنچانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم

image

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کو بدنام کرنے کی سازش نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کیخلاف بات کی جا رہی ہے، اداروں پر گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا اداروں کیخلاف بات کرنے والا شخص لوگوں کو تشدد پر اکساتا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا یاد گار شہدا کو نقصان پہنچانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ملک سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ لازمی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.