سنجے دت کی والدہ کو ان سے بچھڑے 42 سال ہوگئے ہیں۔ آج بھی وہ اپنی والدہ کی یاد میں رو پڑتے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماں کی یاد میں لکھا کہ میں آج بھی آپ کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتا ہوں، مجھے آپ کی یاد آتی ہے۔
میری رہنمائی کرنے والی روشنی کے نام، برتھ ڈے مبارک۔ ماں مجھے آپ سے پیار ہے ۔
سنجے دت کی والدہ نرگس 1 جون 1929 کو کولکتا میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین عبدالرشید اور جدن بائی حسین نے ان کا نام فاطمہ رشید رکھا۔ انہوں نے اپنا کیریئر 1940ء میں شروع کیا اور 1967ء تک اداکاری کرتی رہیں۔
ان کی مشہور فلموں میں انداز، برسات، شری 420، مدر انڈیا سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔
1958 میں نرگس کی سنیل دت سے شادی ہوئی جس سے ان کے سنجے اور پریا دت سمیت تین بچے ہیں۔ 3 مئی 1981 کو ان کا لبلبے کے کینسر سے انتقال ہوگیا تھا۔