رضوان میرا بھائی ۔۔ محمد رضوان کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو وائرل! شاہین آفریدی نے کیا پیغام دیا؟

image

پاکستان کے نامور کھلاڑی محمد رضوان نے گزشتہ روز کل اپنی سالگرہ منائی۔ 1 جون 1992 کو پیدا ہونے والے سب کے من پسند بلے باز کل 31 برس کے ہوگئے۔ اس موقع پر ان کی اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے خوبصورت سی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان مزیدار چاکلیٹ کیک کاٹ رہے ہیں اور دوستوں کو اپنے ہاتھ سے کھلا بھی رہے ہیں۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر اپنے دوست کے لئے محبت بھرا پیغام لکھا۔ شاہین آفریدی لکھتے ہیں کہ “محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمارے لئے انسپائریشن اور دلعزیز بھائی ہیں“

محمد رضوان مزید لکھتے ہیں کہ محمد رضوان ایک بہترین کھلاڑی اور بہترین شخص ہیں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ بہترین سے نوازے۔

ساتھ ہی انھوں نے اپنی اور محمد رضوان کی گلے لگتے ہوئے یادگار تصویر بھی شئیر کی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.