اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

image

اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی ریونیو ضروریات پوری کرنے کی منظوری دیدی۔

ہم نیوز کے مطابق سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50فیصد اورسوئی سدرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 42فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔

سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس نرخ 415روپے 11پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری،سوئی ناردرن صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238روپے68پیسے ہوجائیگا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کیلئے نرخ 417روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری،سوئی سدرن صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1350روپے 68پیسے فی یونٹ ہو جائیگا۔

اوگرا نے ریونیو ضروریات منظور کرکے حکومت کو بھجوادیں،حکومت کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.