بابر لگتا ہے امتحان میں ٹاپ کرے گا ۔۔ کمرہ امتحان میں بیٹھے بابر اعظم کی مسکراتے ہوئے تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

image

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکہ میں موجود ہیں اور وہاں ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کورس بزنس انٹرٹینمنٹ اور سپورٹس کے شعبے میں قیادت کی خصوصیات اجاگر کرتا ہے۔ ارورڈ یونیورسٹی کا ذیلی ادارہ بزنس سکول مختلف کورسز کراتا ہے جو مختصر دورانیے کے ہوتے ہیں یہ کورسز قیادت سے لے کر کارپوریٹ ایمرجنگ تک کے ہوتے ہیں جن میں دنیا بھر سے ایسے لوگ شریک ہوتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا درست استعمال چاہتے ہوں۔ بزنس اور انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کھیلوں کو ملا کر ہارورڈ کا ایک مختصر کورس ہے جس میں دنیا کے مشہور سپورٹس شخصیات حصہ لے چکی ہیں۔

بہرحال سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں بابر اعظم کلاس روم میں بیٹھے ہوئے مسکرا رہے ہیں جس پر ان کے چاہنے والے رشک کر رہے ہیں کہ اگر ایسا ہم جماعت ہو تو ہر کوئی آگے بڑھنے کی کوشش ان کے ساتھ پڑھ لکھ جائے۔

تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اور اوپنر محمد رضوان نے کھیل کے میدان میں تو جھنڑے گاڑ لیے اب بابر بھائی امتحان میں بھی ٹاپ کرنے والے ہیں اس لیے مسکرا رہے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.