امریکہ میں بھی اسلام کو پھیلا رہے ہیں ۔۔ محمد رضوان نے غیر مسلم ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ دے کر سب کے دل جیت لیے، تصویر وائرل

image

محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم اس وقت امریکہ میں ہارورڈ بزنس اسکول میں ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ کورس 31 مئی سے 3 جون تک امریکی ریاست بوسٹن میں ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس میں مکمل ہوگیا۔ اس دوران دونوں کھلاڑیوں کی ایک ساتھ پڑھنے کی ویڈیوز اور تصاویر نے صارفین کے دل جیت لیے۔

دونوں کھلاڑی ایک مقامی اسلامی فنڈ جمع کرنے کی تقریب میں شرکت کرتے نظر آئے جہاں انہوں نے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے سیشنز میں گفتگو بھی کی اور مسجد کے لیے چندہ اکٹھا کرنے میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔ وہیں کرکٹر محمد رضوان نے اپنی ہارورڈ کی غیرملکی ٹیچر کو قرآنِ پاک بھی تحفے کے طور پر پیش کردیا۔

ان کی یہ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوان اپنی استانی کو قرآن پیش کر رہے ہیں۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مداح کرکٹر کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں دنیا بھر میں محبت سے اسلامی تعلیمات کو بانٹنے والا مسیحا کہا جا رہا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.