پنجاب اسمبلی کا چپڑاسی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث نکلا

image

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی نے کرپشن سے پیسہ کمایا، کرپشن کے تانے بانے پرویز الہٰی کی فیملی سے ملتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی کے اثاثہ جات ان کی آمدن سے زائد ہیں، چپڑاسی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔

چپڑاسی نے پرویز الہٰی کے بیٹے اور بہوؤں کے ساتھ ناقابل وضاحت ٹرانزیکشنز کیں، چپڑاسی نے ایسی ٹرانزیکشنز کیں جس کی کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق مونس الہٰی کی اہلیہ کے ساتھ 27 ملین کی ناقابل وضاحت ٹرانزیکشن ہوئیں۔چپڑاسی کی پرویز الہٰی کی بہو ؤں کے ساتھ 83 ملین اور 5 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

چپڑاسی نے تین کمپنیز کے ساتھ مجموعی طور پر 129.8 ملین کی ٹرانزیکشنز کیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، گزشتہ بر س چپڑاسی کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپڑاسی 175 ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث پایا گیا ہے، ریکارڈ کے مطابق چپڑاسی کے اکاؤنٹس کا ٹرن اوور 811 ملین پاکستانی اور 4000 یورو ہے، چپڑاسی کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر پرویز الہٰی کی فیملی کو طلب کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.