آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا

image

ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا۔

آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں مذہب تبدیلی کا اعلان کیا، زیلا نے اپنے اسلام کے سفر کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں مسلمان قیدیوں سے متاثر ہوئے اور وہاں گزارے گئے وقت نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا۔

27 سالہ زیلا اپنی فٹنس اور مراقبہ کی ویڈیوز کے لیے معروف ہیں تاہم ٹیکساس سٹیٹ پینٹینٹری میں ڈکیتی کے الزام میں انہیں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ریسلر نے بتایا کہ جیل کے اندر وہ اسلام کے بارے میں متجسس تھے اور مذہب پر کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد ایک سال قبل 3 اپریل 2022 کو انہوں نے اسلام قبول کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہب کو قبول کرنے کے بعد اس کے پاس اپنی زندگی اور اسلام کے بارے میں کہنے کیلئے صرف مثبت باتیں ہیں،وہ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو اسلام سے آگاہی اور انہیں روحانیت کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.