پنجاب میں آئندہ چار ماہ کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 330 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش

image

پنجاب میں آئندہ چار ماہ کے ترقیاتی بجٹ پر سفارشات نگران حکومت کو پیش کردی گئیں، آئندہ مالی سال میں چار ماہ کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 330 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کی جانب سے چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ منظوری کیلئے نگران کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔ 9 جون کو وفاق کا بجٹ پیش ہونے کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں غیر ملکی فنڈنگ سے جاری منصوبوں کے لیے اخراجات کا تخمینہ تیس ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر مالی سال 2023-24 کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم 834 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول ایجوکیشن کے لیے اٹھائیس ارب، ہائیر ایجوکیشن کے لیے دس ارب روپے جبکہ اسپیشل ایجوکیشن کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب صحت کے بجٹ کے لیے چار ماہ میں ستر ارب روپے، اربن ڈویلپمنٹ کے لیے بارہ ارب، زراعت کی ترقی کے لیے تیرہ ارب روپے، صاف پانی اور سیوریج کے نکاس آب کی اسکیموں کو سات ارب روپے، ٹرانسپورٹ کے لیے چھ ارب، ایمرجنسی سروسز کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.