مبینہ عسکریت پسند کی لاش بکتر بند گاڑی پر باندھنے کی ویڈیو وائرل، ایس ایچ او معطل

image

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیس کی جانب سے گاڑی پر باندھی گئی ایک مبینہ عسکریت پسند کی لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

سنیچر کو اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس کے سربراہ نے نوٹس لیا ہے اور تھانہ متنیٰ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو معطل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کا تعلق متنیٰ تھانے سے ہے اور مبینہ عسکریت پسند چھ جون کو پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں ہلاک ہوا تھا جبکہ اس مقابلے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہلاک ہونے والے مبینہ عسکریت پسند کی لاش قانونی کارروائی کے لیے متنیٰ پولیس کے حوالے کی گئی تھی اور انہوں نے خود ہی لاش کو بکتر بند گاڑی سے باندھ کر ویڈیو بنائی اور اسے اپلوڈ کر دیا۔‘

پشاور پولیس نے سپرٹینڈنٹ آف پولیس صدر سرکل کی نگرانی میں واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.