30 روپے ہوگی 40 روپے ہوگی یا پھر کچھ اور٬ اس بار پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہونے لگی ہے؟

image

یوں تو گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹوں میں پیٹرول کی قیمت میں 30 سے 40 روپے تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے- تاہم اب جو خبر سامنے آئی ہے اسکے مطابق یکم جون 2024 سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4.13 روپے فی لیٹر کمی کرنے کی توقع کر ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے برینٹ کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ یہاں تک کہ برینٹ اور خام تیل پر فی بیرل پریمیم بھی کم ہو گیا ہے کیونکہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کے عالمی تیل مارکیٹ پر اثرات ختم ہو چکے ہیں۔

اوربرینٹ کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 81.4 ڈالر ہونے کے باوجود اوپیک کے رکن ممالک نے نے خام تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی۔تاہم، جون کے وسط سے لے کر اگست تک، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ پورے یورپ میں ڈرائیونگ سیزن شروع ہو جاتا ہے اور لوگ چھٹیوں پر جا کر لمبے سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیٹرول کی طلب بڑھتی ہے اور عالمی مارکیٹ میں POL کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.