فردوس جمال کی نظر میں سب سے خوبصورت اور بہترین اداکارہ کون ہیں؟

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کسی تعارف کے محتاج نہیں-

متعدد ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والے اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے بارے میں انکشاف کیا۔

فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کینسر جیسی جان لیوا بیماری، اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور دیگر موضوعات پر دلچسپپ گفتگو کی۔

انہوں نے شو کے دوران اس بارے میں بھی بات کی کہ پچھلی کئی دہائیوں میں جتنی بھی اداکاراؤں کے ساتھ اُنہوں نے کام کیا ان تمام اداکاراؤں میں سب سے خوبصورت اداکارہ کون ہیں۔

فردوس جمال نے کہا کہ میرے خیال میں ابھی تک ہماری انڈسٹری میں سب سے خوبصورت اور دلکش چہرہ زیبا جی کا تھا اور بہترین اداکارہ شمیم ​​آرا تھیں۔


یاد رہے کہ فردوس جمال گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکرین پر نظر نہیں آ رہے تھے۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.