چاہت فتح علی خان نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا٬ ٹریلر جاری

image

بے سُرے مزاحیہ گانوں کے وائرل ہونے کے بعد اب گلوکار چاہت فتح علی خان نے فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے-

حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر رواں ماہ متوقع عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی فلم کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔


گلوکار چاہت فتح علی خان نے فراز احمد کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’سبق‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں ڈیبیو کیا ہے۔

اس کامیڈی فلم میں دوسری شادی اور سوشل میڈیا انفلوئسنرز کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’میری پہلی فلم، سبق، عید مبارک کے دن ریلیز ہو رہی ہے، انشاء اللّٰہ۔‘


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.