کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 10 روپے فی یونٹ مزید مہنگی

image

کراچی کے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر بجلی کا جھٹکا لگا دیا گیا ہے- اب کی بار بجلی 9 روپے 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

کے الیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں 99 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اکتوبر 2023ء تا مارچ 2024ء کے لیے درخواست دی تھی۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.