پانی میں صرف یہ چیز ڈال کر پونچھا لگا دیں.. شدید گرمی میں 10 گھنٹے تک فرش برف جیسا ٹھنڈا کرنے کا سستا طریقہ

image

آج کل گرمی کی وجہ سے نا تو انسان کہیں باہر نکل سکتا ہے نہ ہی دوپہر میں آرام سے سو سکتا ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر تو گھر، فرش بھی جل رہا ہوتا ہے. اس لیے آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے جھلساتی گرمیوں کا آپ کا یہ مسئلہ ضرور حل ہوجائے گا.

اس کے لئے آپ کو صرف پونچھا لگانے کا ٹب چاہیے اور ایک موٹا کپڑا اور پھٹکری. ٹب میں تازہ پپانی بھر کر پھٹکری دو سے تین بار چلائیں اور پھر آئس کیوب ڈال کر پانی ٹھنڈا کر لیں اور اس پانی سے پونچھا لگائیں.

دو سے تین بار آدھے گھنٹے کے وقفے سے اس پانی سے پونچھا لگائیں اس سے گھر کا فرش 6 گھنٹوں تک ٹھنڈا رہے گا.

گھر کو مزید ٹھنڈا رکھنے کے لئے پردے اتار پر پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور ایک دو گھنٹے کے لئے ڈیپ فریزر میں رکھ دیں. پھر ٹھنڈے پردے کھڑکی پر لگا کر کھڑکی کھول دیں اس سے آپ کا کمرہ 9،10 گھنٹے کے لئے اے سی جتنا ٹھنڈا ہوجائے گا.

اسی طرح ایک طریقہ یہ ہے کہ صبح فجر کے وقت گھر کی تمام کھڑکیاں کھول دیں اور صبح 9 بجے بند کردیں. اس دوران چلنے والی ٹھنڈی ہوا گھر کو خوب ٹھنڈا کردے گی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.