نسیم شاہ بھارت کے ہاتھوں شکست پر رو پڑے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر نسیم شاہ بھارت کے ہاتھوں شکست برداشت نہ کرسکے اور ہار پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے-

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آبدیدہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں روتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نسیم شاہ کی بولنگ کی تعریف کی اور انہیں رونے سے منع کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 113 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان نے 44 بالز پر31 رنز اسکور کیے جبکہ عماد وسیم 15، بابر اعظم، فخر زمان اور عثمان خان نے 13، 13 رنز بنائے، افتخار احمد 5 اور شاداب خان 4 رنز بنا سکے، نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.