عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

image

وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابقم وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے عید الاضحی کی تعطیلات کی سمری وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو بھیجی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پیر 17 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد جن اداروں میں اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے وہاں عیدالاضحیٰ پر 4 تعطیلات ہوں گی۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.