ورلڈ کپ کوالیفائرز: تاجکستان نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دے دی

image

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو سے صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔ 

منگل کی شب دوشنبہ کے پامیر سٹیڈیم میں کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلا گیا۔ 

تاجکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پہلے ہاف میں شیروانی محبت‌ شاہوف نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا۔ 

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ 

تاجکستان کی جانب سے دوسرا گول منوچهر صفروف نے 65 ویں منٹ میں کیا۔  میچ کے 70 ویں منٹ میں وحدت ہنانوف نے تیسرا گول کر دیا۔

تاجکستان کو تین گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ2 کے لیے پاکستان نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا تھا اور اس مرحلے میں اسے تمام چھ میچوں میں شکست کا سامنا رہا۔ 

کوالیفائنگ راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، اردن اور تاجکستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔  


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.