پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ سے کیا کہا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسان ہدف کے باوجود بھارت کے ہاتھوں شکست نے ہر طبقے کے افراد کو افسردہ کردیا-

قومی ٹیم کی اس شکست نے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کو دل شکستہ کیا تھا وہیں سابق کرکٹرز و شوبز شخصیات بھی سخت نالاں نظر آئیں۔

جنگ نیوز کے مطابق بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سابق کرکٹر شاہد آفریدی و بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

ویڈیو میں یووراج سنگھ شاہد آفریدی سے اداس ہونے کی وجہ پوچھ رہے ہیں جبکہ اس سوال پر بوم بوم آفریدی عرف لالہ کا کہنا ہے کہ یار کیا میں اداس نہ ہوں؟ اتنا آسان میچ ہار گئے ہم۔
 


اس پر یووراج کا کہنا ہے کہ خیر ہے، یہ کرکٹ ہے اور کھیل میں تو ایسا ہوتا رہتا ہے۔

شاہد آفریدی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ جب صرف 40 رنز رہ گئے تھے تو یووراج سنگھ مجھے مبارک باد دے کر جانے لگے تھے، اُس وقت ہی میں نے یووراج سے کہا تھا کہ اس پچ پر 40 رنز بھی بہت ہیں اتنی جلدی مبارک باد نہ دو۔

کرکٹر یووراج سنگھ نے ویڈیو کے آخر میں کہا ہے کہ خیر ہے، ہار جیت چلتی رہتی ہے۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.