کورین گلوکار بھی ’بدو بدی‘ کے بخار میں مبتلا ہوگئے

image

چاہت فتح علی خان کی جانب سے ری مکس کیا گیا گانا ’بدو بدی‘ کا بخار اب کے پاپ گلوکاروں کے سر پر بھی چڑھ گیا ہے۔

جہاں گزشتہ دنوں پاکستانیوں سمیت کئی بھارتی معروف شخصیات بھی ’بدو بدی‘ پر ریلز بناتی نظر آئیں، وہیں اب اس گانے کی شہرت نے کورین میوزک انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے-

مشہور کورین کے پاپ سنگرز نے بھی وائرل گانے ’بدو بدی‘ پر ریل بنا کر اس ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔


سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کے پاپ سنگرز گانے ’بدو بدی‘ پر لپسنگ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خود ساختہ مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے ماضی کے مشہور گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک ’بدو بدی‘ اب یوٹیوب سے حذف کر دیا گیا ہے۔

اس گانے نے 2 ماہ کے دوران 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.