پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش ،تنخواہ میں 25 فیصد تک اضافہ ،پنشن 15 فیصد بڑھا دی گئی

image

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کابجٹ پیش کرنا اعزاز کی بات ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کاسفر دوبارہ شروع کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے مختصر وقت میں بتایا ہے کہ عوام کی خدمت کیسے کرتے ہیں۔

شہبازاسپیڈ اب ڈیجٹیل پنجاب اسپیڈ بن چکا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے روٹی اور دیگر اشیائے خورونوش کو سستا کیا،مریم نواز،نوازشریف کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہیں،پنجاب کی ترقی کاسفر شروع ہوچکا ہے،مریم نواز بطور وزیراعلیٰ اب پنجاب کی طاقت بن گئی ہیں۔

مہنگائی میں کافی حد تک کم ہوچکی ہے،اس بجٹ میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا،10ارب روپے کی لاگت سے پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جارہی ہے،بجٹ میں صوبائی محصولات میں اضافہ کررہے ہیں۔نگہبان کارڈ کیلئے 2ارب روپے رکھے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ نے پنجاب میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالوں کیلئے مفت سولرسسٹم فراہمی کااعلان بھی کیا، انہوں نے کہاکسانوں کو ڈیری فارمنگ کیلئے آسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں،تاریخ کاسب سے بڑا کسان دوست پیکج متعارف کرارہے ہیں۔

پنجاب میں موبائل فیلڈ اسپتالوں کاآغاز کردیا گیا،پاکستان میں پہلے آئی ٹی سٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی،5لاکھ کسانوں کو 75ارب مالیت کے بلاسود قرضے دیں گے۔

مجتبی شجاع الرحمن نے بجٹ تقریرمیں اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ تک صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کردیا ہے،گریڈ سترہ سے گریڈ 22تک 20فیصد تنخواہوں کا اضافہ کیاہے۔

پنجاب حکومت نے پنشن کی مد میں 15فیصد اضافہ کیا،مزدور کی تنخواہ کم از کم 32ہزار روپے سے بڑھاکر 37ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.