سعودی خواتین فٹسال ٹیم کی کامیابیوں کا سفر

image

سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن میں خواتین فٹ بال ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ عالیہ الرشید نے بوسنیا ہرزیگووینا میں خواتین فٹسال ٹیم کے جاری تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی قومی فٹسال ٹیم نے تربیتی کیمپ میں جاری مشقوں کے دوران سرائیوو میں سربیا کے خلاف بیک ٹو بیک شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔

ابتدائی میچ میں البندری مبارک، سیبا توفیق اور البندری حواساوی کے گولوں کی بدولت 2-3 سے سبقت حاصل کی جب کہ دوسرے میچ  میں 2-5 سے فتح سمیٹی جس میں سعودی ٹیم کی مایہ ناز کھلاڑی البندری مبارک نے پانچوں گول سکور کیے۔

فیفا فٹسال خواتین کی عالمی درجہ بندی میں مملکت کی قومی ٹیم اس وقت 51 ویں نمبر پر ہے جب کہ سربیا کی قومی ٹیم 43 ویں نمبر پر ہے۔

عالیہ الرشید نے  کہا ہے ’ہماری جیت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ٹیم میں شامل خواتین کس قدر جوش، محنت اور جذبہ رکھتی ہیں، سربیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف جیتنا کھلاڑیوں کااعتماد بڑھاتا ہے۔

ہمارے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی محنت ناقابل یقین حد تک فائدہ مند ثابت ہوئی ہے  اور اس پیشرفت کو نمایاں کرتا ہے جو ہماری خواتین کی فٹسال ٹیم نے ثابت کی ہے۔

سربیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف جیتنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ فوٹو عرب نیوزخواتین فٹ بال ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ  نے مزید کہا ’ ہماری پلیئرز ہر میچ سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔‘

قومی ٹیم کو مضبوط بنانے کی جانب گامزن ہیں، ہمیں مزید  آگے بڑھنا ہے،حالیہ فتوحات اس بات کا اشارہ ہیں کہ ہم صحیح راستے پر ہیں۔

سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی حمایت اور پلیئرز کی لگن ہماری کامیابی کی کلید ہے، مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بوسنیا ہرزیگووینا میں 23 مئی لگایا جانے والا تربیتی کیمپ 15 جون تک جاری رہے گا اور سربیا کی قومی ٹیم کے خلاف کھیلے گئے دو میچز تربیتی کیمپ کا حصہ تھے۔

’ ہماری پلیئرز ہر میچ سے سیکھنےکا جذبہ رکھتی ہیں‘ (فائل فوٹو: گیٹی امیجز)مملکت کی قومی خواتین فٹسال ٹیم کا یہ کیمپ کروشین ہیڈ کوچ ماتو سٹینکووچ کی نگرانی میں جاری ہے۔

کیمپ میں لیلیٰ علی، لین محمد، البندری مبارک، نورہ ابراہیم، عشا فہد، عبیر ناصر، رغاد مخیزین، ریہاف المنصوری، الہنوف سعود، مھرہ الملحی، ندین صالح، البندری حواساوی، رغاد صالح، لنا عبدالرزاق، بیان صداگاہ، صبا توفیق، یارا الفارس، رغاد منائی، منار العنیزی اور نورہ العثیل شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.