جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہے کوئی ہاتھ کھینچ کر گرا دیتا ہے ،اسحاق ڈار

image

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہے کوئی ہاتھ کھینچ کر گرا دیتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ1991سے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا ،میرا ایمان ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل ہے ،4بار پاکستان کا وزیرخزانہ رہ چکا ہوں ،میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کا بانی ہوں۔

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا

نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا مشکل فیصلہ کیا ،عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان ایٹمی قوت بنا ،ہمیں پتہ تھا دنیا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی سزا دے گی ،ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان پر عالمی پابندیاں لگا دی گئیں۔

عالمی پابندیوں کے باوجود پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ہو نے دی ،کارگل کے بعد ملک میں مارشل لا لگا یا گیا ،وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے شخص کو ہائی جیکر قرار دے دیا گیا ،زمین سے بیٹھ کر یہ ایک عجیب ہیکنگ تھی۔

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش ،تنخواہ میں 25 فیصد تک اضافہ ،پنشن 15 فیصد بڑھا دی گئی

ہمیں 2013میں صحیح موقع ملا ،2013میں کہا گیا پاکستان 6ماہ میں ڈیفالٹ کر جائے گا، کہا گیا پاکستان کو بھنور سے نکلنے میں 10سال لگیں گے مگر ہم نے پاکستان کو3سال میں مشکلات سے نکال دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.