حکومت کا انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کوجرمانے اور قید کی سزا دینے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں اور ٹیکس دہندگان کے بارے میں ایف بی آرکو معلومات فراہم نہ کرنے والے بینک افسران کو جرمانے اور ایک سال تک کی قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس دہندگان کے بارے میں معلومات کی عدم فراہمی پر ایک سال تک کیلیے جیل بھجوانے کا قانون متعارف کروایا جارہا ہے جس کیلیے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

ڈالر سستا دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بینک،کمپنی یا ایسوسی ایشن آف پرسنز ٹیکس دہندگان کے بارے میں ایف بی آر کو معلومات فراہم نہیں کرتے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ افسر پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے اور انہیں ایک سال تک قید بھی دی جاسکتی ہے اس کے علاوہ دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

اسی طرح ایسے تاجر جنہیں سیکشن 99 بی کے تحت انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا ہوتا ہے اور رجسٹریشن نہیں کرواتے تو ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جس کے تحت ان پر جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزائیں دی جاسکیں گی۔ اس کے علاوہ جرمانہ اور قید دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکیں گی۔

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک اور ترمیم بھی تجویز کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس موجود ڈیٹا کو ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے استعمال میں لایا جائے گا۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 18روپے کلو کمی

دستاویز کے مطابق فنانس بل کے ذریعے کسٹمز ایکٹ میں بھی ترمیم تجویز کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کسٹمز سے متعلق کیسوں میں کسی شخص کی گرفتاری کیلیے پولیس کے ساتھ ساتھ اینٹلی جنس بیورو کی خدمات بھی حاصل کرسکے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.