جرمن حکام نے دو ارب 80 کروڑ ڈالر کی 35 ٹن کوکین پکڑ لی

image
جرمنی کی پولیس اور استغاثہ نے کہا ہے کہ جرمن تفتیش کاروں نے 35.5 ٹن کوکین پکڑی ہے جس کی مالیت دو ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمن حکام نے پیر کو بتایا ہے کہ تقریباً 24.5 ٹن کوکین ہیمبرگ میں پکڑی گئی جبکہ آٹھ ٹن روٹرڈیم کی ڈچ بندرگاہ پر اور تین ٹن ایکواڈور کے شہر گیئاکوئل میں پکڑی گئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ یہ منشیات فروٹ اور دیگر قانونی سامان کے کریٹوں کے درمیان گذشتہ برس اپریل اور ستمبر کے درمیان نو شپنگ کنٹینرز میں پائی گئیں۔

جرمن تفتیش کاروں کو اس کے بارے میں کولمبین حکام نے اطلاع دی تھی۔

یوروپول کے ساتھ ’OP Plexus‘ کے نام سے جانے والے آپریشن میں کام کرتے ہوئے، انہوں نے آٹھ اہم مشتبہ افراد کی شناخت کی، جن میں دو جرمن اور دو ترک شامل تھے جبکہ دیگر افراد کا تعلق آذربائیجان، بلغاریہ، مراکش اور یوکرین سے ہے۔

تفتیش کاروں نے بتایا کہ سات مشتبہ افراد کو رواں برس مئی کے آخر اور جون کے شروع میں جرمنی بھر میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر ترکی میں مقیم دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر جنوبی امریکہ سے کوکین سمگل کرنے کے لیے درجنوں جعلی کمپنیاں قائم کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے کئی موبائل فونز، لیپ ٹاپس، سونے کی اینٹیں، 23 ہزار 300 یورو نقدی اور تقریباً دو لاکھ 50 ہزار یورو مالیت کی پورشے گاڑی بھی ضبط کی ہے۔

جرمنی میں سنہ 2023 میں تقریباً 43 ٹن کوکین پکڑی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.