بابر بہت ضدی ہیں اور.. سابق چیف سلیکٹر کا بابر اعظم کے رویے سے متعلق انکشاف

image

"بابراعظم انتہائی ضدی ہیں اور سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کو نہیں مانتے. بابراعظم کو اس حوالے سے سمجھانا بہت مشکل تھا کیوں کہ وہ ضدی تھے اور مزاحمت کرتے تھے. وہ تبدیلیاں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے"

یہ کہنا ہے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا جنھوں نے ایک نے ایک لوکل اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم کے متعلق گفتگو کی.

چیف سیلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران آل راؤنڈر عماد وسیم کی انجری چھپائی گئی. ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔ عماد کو اسی وجہ سے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے محمد وسیم نے مزید کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن پاکستانی ٹیم میں 4 کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں، اگر وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا، میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.