یہ کھیل نہیں انسانیت ہے۔۔ کرکٹ میں وائٹ واش کرنے والے مہدی حسن نے انعامی رقم غریب ڈرائیور کے خاندان کو دے دی! دیکھیں

image

بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے نہ صرف میدان میں کارنامے سرانجام دیے بلکہ انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک بڑا وعدہ پورا کردیا۔ پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے میراز نے اپنی انعامی رقم مرحوم رکشہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ کو دے دی، جنہیں بنگلادیش میں سیاسی کشمکش کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

بنگلادیشی ٹیم نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران تاریخ رقم کی، جہاں مہمان ٹیم نے پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ اس یادگار کامیابی میں مہدی حسن میراز نے اپنی بولنگ اور بیٹنگ سے اہم کردار ادا کیا، اور انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلادیش کی اس تاریخی جیت کا اسکور 0-2 تھا، جس سے پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

میراز نے اپنی انعامی رقم ایک مرحوم رکشہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ کو دینے کا اعلان کیا تھا، جو بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف تحریک کے دوران پولیس کی کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔ مہدی حسن نے پاکستان میں تاریخی کامیابی کے بعد اپنے اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے انسان دوستی کی مثال قائم کی۔

پاکستان کے خلاف اس کامیابی میں مہدی حسن کی شاندار کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نہ صرف اپنی بولنگ سے مخالفین کو مشکل میں ڈالا بلکہ اپنی بیٹنگ کے ذریعے بھی ٹیم کی مدد کی۔ ان کی اس محنت کو سراہتے ہوئے انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ واقعہ نہ صرف کھیل کے میدان میں ان کی کامیابی کا مظہر ہے بلکہ انسانیت اور اخلاقی اقدار کی عظیم مثال بھی ہے۔ مہدی حسن میراز نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ بڑے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک بڑے انسان بھی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.