کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

image

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

کمپنی نے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) 3 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا، جس میں کیالیکٹرک نے ماہ جولائی کے لیے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کی مد میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.