پاکستان کے عوام جمہوریت کے سوا کچھ قبول نہیں کریں گے، بیرسٹرگوہر

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم آزاد عدلیہ کیلئے کوشش کریں گے،آزاد عدلیہ پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت کے سوا کچھ قبول نہیں کریں گے، ہم آزاد عدلیہ کیلئے کوشش کریں گے۔ آزاد عدلیہ پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم آزاد عدلیہ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کے راستے بہت بند کئے،مزید راستے بند نہ کریں۔

لاہور: پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم، لائٹس بند، مائیکس اتار لئے گئے، اسٹیج مکمل خالی

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کا لاہور میں کاہنہ مویشی منڈی میں سیاسی پاور شو جاری ہے ، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت مرکزی سٹیج پر موجود ہے جبکہ کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ آج تمام فسطائیت کا خاتمہ ہو گیا ، گزشتہ دو سال سے یہاں نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی انسانی حقوق حفاظت کی جارہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مستردکر دی

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی حاکمیت رب کے بعد عوام کے پاس ہے ، عوام نے آٹھ فروری کو اور آج ثابت کیا آپ جھکنے والے نہیں ہیں ، شکر کریں بانی تحریک انصاف قانون آئین کی عزت کرتا ہے۔

 

حماد اظہر نے مزید کہا کہ عوام کو اس ملک کا حکمران بنانا ہو گا، یہ جعلی وزیراعلی الیکشن ہار چکی ہیں ، سنا ہے یہ حکومت جا رہی اور ایک کٹھ پتلی کو تیار کیا جا رہا ہے ، لیکن اب صرف عوام آئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.