مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے 14 ستمبر کی اکثریتی ججز کی وضاحت پر جواب مانگ لیا

image

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرار سے 9 سوالوں پرجواب مانگ لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 14 ستمبرکو اکثریتی ججزکی وضاحت پرجواب مانگا اور رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب طلب کیے۔

ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس نے سوال کیا الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی؟ پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجرکمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئی؟ متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت کیلئے فکس ہوئیں؟

رجسٹرار سے سوال میں پوچھا گیا ہے کہ کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا؟ کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا؟ درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی؟ آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیاگیا؟ اوریجنل فائل اورآرڈرسپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیرآرڈرکیسے اپ لوڈہوا؟ آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا؟

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں پر وضاحت میں کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

وضاحت میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو سیکریٹری جنرل تسلیم کیا جاچکا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.