ژوب: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید

image

بلوچستان کے ضلع ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ژوب کے علاقے سلیازہ میں شیرانی جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ شہید اہلکار کے جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ژوب اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.