کراچی: تھانے پر حملے کا مقدمہ، پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی اشتہاری قرار

image

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو تھانے پر حملے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عقیل اسلم گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

مقدمے کے شریک ملزم سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان ضمانت پر ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کی آمد پر ہنگامہ کیا اور ملزمان نے ہنگامے کے دوران تھانے پر حملہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.