3سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نوٹس جاری

image

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں مقیم 3سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔

تینوں سنیٹرز رواں سال مارچ میں 6 سال مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔ جن میں فدا محمد خان کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ دلاور خان اور مرزا محمد آفریدی آزاد رکن تھے۔

نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر

سینٹ کی رکنیت کھونے کے بعد تینوں سنیٹرز پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہ کی الاٹمنٹ کی اہلیت کھوچکے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے سر کاری اقامت گا ہیں خالی نہیں کیں۔

سابق سنیٹر مرزا محمد آفریدی فیملی سوٹ نمبرH.OO1، فدا محمد فیملی سوٹ نمبر J.011 جبکہ دلاور خان فیملی سوٹ نمبر H.110میں مقیم ہیں۔

محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ اور غبن کا سکینڈل سامنے آگیا

ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز ارشد آفریدی نے تینوں سابق سنیٹرز کو اقامت گاہیں خالی کرنے کے باضابطہ الگ ا لگ نو ٹس جاری کر دیےہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 12دن کے اندر یہ فیملی سوٹس خالی کئے جائیں، اپنے واجبات بھی کلیئر کریں اور فیملی سوٹ ہینڈ اوور کریں بصورت دیگر کیس سی ڈی اے مجسٹریٹ کو بھیج دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.