اسرائیل کے دھمکی آمیز پیغامات ، لبنان کے ہزاروں شہریوں نے اپنے گھر چھوڑ دیئے

image

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خوفناک بمباری اور زمینی حملے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد ہزاروں لوگوں نے اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کر لی۔ 

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد بیروت کی سڑکوں پر افراتفری کی صورتحال ہے ، لوگوں کی ہجرت کے باعث دارالحکومت بیروت کی سڑکوں سمیت لبنان کے مختلف ہائی ویز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے سینئر آپریشنز کمانڈر ابراہیم عاقل سمیت 12 افراد شہید

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سرحدی علاقوں میں مقیم افراد کو ان کے موبائل پر نامعلوم نمبروں سے میسج موصول ہوئے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں یا ایسی جگہوں جہاں حزب اللہ کے لوگ ہیں وہاں سے دور نکل جائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے نے کہ یہ پیغامات اسرائیل کی طرف سے آئے تھے، بعض پیغامات ٹیکسٹ یا صوتی پیغامات کے طور پر موصول ہوئے۔

بیروت: لبنان ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد افراد زخمی

نگران وزیر اطلاعات زیاد الماکری کے دفتر کو بھی ایسی ہی فون کال موصول ہوئی جس میں ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں ان سے عمارت کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.