پرباتھ جیاسوریا کی عمدہ بولنگ، سری لنکا کی پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست

image

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

گال میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 275 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں رچِن رویندرا نے 92 جبکہ کین ولیمسن اور ٹام بلنڈل نے 30، 30 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پرباتھ جیاسوریا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ رمیش مینڈس نے تین اور دھننجایا ڈی سِلوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 309 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دیمُتھ کرونارتنے نے 83، دنیش چندی مَل نے 61 اور انجیلو میتھیوز نے 50 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں اعجاز پٹیل نے 6، ولیم او رورکے نے 3 جبکہ مِچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز بنائے تھے۔

میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر پرباتھ جیاسوریا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خیال رہے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کا دوسرا میچ 26 ستمبر سے گال ہی میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.