قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل قرار

image

قطر امیری بحریہ کے جہازالخور نے دو طرفہ مشق اسد البحر میں شرکت کے لیے کراچی کا دورہ کیا۔ جہاز الخور کی کراچی آمد پر قطری بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قطری بحریہ کے بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری بحریہ کے کمانڈگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

قطر امیری بحریہ کے جہاز کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا۔پاک قطر بحری جہازوں کے مابین مشق اسد البحر کا انعقاد کیا گیا ہے۔

قطری بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران قطری بحریہ کے کمانڈگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات بھی کی۔

کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارآنہ امور و تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر امیری بحریہ کے جہاز کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.