بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ کا جرمانہ عائد

image

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کا الزام ثابت ہونے پر 50 لاکھ کا جرمانہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کیا۔ شکیب الحسن کے علاوہ دیگر 6 افراد اور کمپنیوں پر بھی پیر اماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ہندوستان میں بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے شکیب الحسن کو ایک میٹنگ کے دوران الزامات کا قصوروار قرار دیا گیا۔ جس کی صدارت بی ایس ای سی کے صدر خندوکر رشید مقصود نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز کو شکست، پینتھرز فائنل میں پہنچ گئے

بی ایس ای سی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ جرمانہ پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کر کے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کو حال ہی میں قتل کے ایک مقدمے کا سامنا ہے۔ کیس کی دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی زیرقیادت تحریک کے دوران مظاہرین کے قتل کا حکم دینے میں ملوث تھے۔ تاہم اسے عدالت میں سزا نہیں سنائی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.