تیسرا ون ڈے، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

image

چیسٹر لی اسٹریٹ: انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 46 رنز سے شکست دے دی۔

چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 37.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے تھے۔ تاہم بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑ گیا۔ بارش نہ رکنے پر انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 46 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15رکنی پاکستانی سکواڈ کااعلان کردیا گیا

یاد رہے کہ 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز آسٹریلیا نے جیتے تھے۔ دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے جمعہ اور پانچواں اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.