نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل

image

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارہ تقریباً 46 منٹ تک فضائی حدود میں سفر کرنے کے بعد بھارتی حدود میں داخل ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھاری وزیر اعظم کا طیارہ امریکا سے واپسی پر صبح پونے 6 بجے کے قریب افغانستان سے چترال میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ جہاں سے وہ لاہور سے ہوتے ہوئے بھارت چلا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان سے مودی کی پالیسی اپنانے کا مشورہ

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم 3 روزہ دورہ امریکا پر تھے، امریکا روانگی کے وقت بھی انہوں نے پاکستانی پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھی۔

اس سے قبل اگست میں بھی نریندر مودی نے پولینڈ سے واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.