سری لنکا کو شکست، پاکستان ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئین شپ  کے سیمی فائنل میں

image
پاکستان نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ میں سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پاکستان نے بدھ کو اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے دو گول سکور کیے جبکہ طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا۔

پہلے ہاف کے احتتام تک پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔

 سری لنکن ٹیم نے 76 ویں منٹ میں کھیل کا اپنا واحد گول کیا۔ پاکستان کا پانچواں سکور’اون گول‘ کی صورت میں ہوا۔

گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا تھا۔(فوٹو: پی ایف ایف)قبل ازیں گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا تھا۔

میچ کے فل ٹائم کے احتتام تک پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی تاہم انجری ٹائم میں ہوم گراؤنڈ پر بھوٹان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کیا۔

پاکستان نے  پہلے میچ میں نیپال کو 0-1 سے شکست دی تھی۔ (فوٹو: پی ایف ایف)انجری ٹائم میں بھوٹان نے دو گول کرکے نہ صرف میچ برابر کیا تھا بلکہ پاکستان کو یقینی فتح سے بھی محروم کردیا تھا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو0-1 سے شکست دی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستانی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.