چین نے انٹرنیٹ گاڑیوں پر پابندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی

image

بیجنگ: چین نے امریکہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کی آڑ میں اس امریکی تجویز سے چین کی انٹرنیٹ کی حامل گاڑیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکی تجویز بھی حالیہ برسوں میں چینی گاڑیوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات میں سے ایک ہے۔ جن کے تحت ٹیرف میں اضافہ، خریداری پر پابندیاں اور امتیازی سبسڈی عائد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کیلئے پاسپورٹ کی مدت میں رعایت کا اعلان

ترجمان نے کہا کہ اس تجویز کی حقیقت پر مبنی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ یہ مارکیٹ کی معیشت اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور تحفظ پسندی کا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے چین امریکہ انٹرنیٹ گاڑیوں کے حوالے سے تعاون متاثر ہو گا۔ عالمی آٹو موٹیو صنعتی وسپلائی چین میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ امریکی صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.